سمیع خان بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار

[ad_1]

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار سمیع خان کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہوگئے ہیں۔

اداکار سمیع خان نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی۔

اداکار نے انسٹاگرام پر قرآن پاک کی آیات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘

سمیع خان نے کہا کہ ’کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد، وہ گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔‘

اداکار نے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمام مریضوں کو شفاء عطا کرے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’اُنہیں اس وقت دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ سمیع خان کے علاوہ بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔



[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 14, 2021 — 2:07 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme