سعودی عرب کا غیرملکیوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ – ہم نیوز

[ad_1]

سعودی عرب نے غیرملکیوں کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں  وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ رواں سال 60 ہزار غیرملکی عازمین حج ادا کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کا فیصلہ خوش آئندہ ہے، 18 سال سے کم عمر افراد حج نہیں کر سکیں گے۔

رواں سال حج کی مشروط اجازت

انہوں نے بتایا کہ حج کے خواہشمند افراد کو میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، خواہشمند افراد کو رپورٹ دینا ہو گی کہ 6 ماہ کے دوران بیمار نہیں ہوئے۔

یار کہ چند ماہ قبل ؛سعودی عرب کی حکومت نے عالمی وبا کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے رواں سال حج کی مشروط اجازت دی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ماہرین صحت صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے رواں سال حج کی مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کو یقینی بنانےکے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جب کہ حج کے آپریشنل پلان کی تفصیل بعد میں بتائی جائے گی۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل سعودی عرب نے واضح کیا تھا کہ عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے گی۔

 

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme