جنوبی پنجاب میں اختیارات کی مکمل منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا، شاہ محمود قریشی

[ad_1]

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان جنوبی پنجاب میں اختیارات کی مکمل منتقلی کو یقینی بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ویڈیو لنک کے ذریعے جنوبی پنجاب کے انتظامی امور کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ احساس محرومی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم نے مشاورت کے بعد جنوبی صوبہ کے مطالبے کو تحریک انصاف کے منشور میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کا مطالبہ کسی لسانی یا سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ محض انتظامی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور جنوبی پنجاب کو اختیارات کی منتقلی کے لئے ہم نے طویل جدوجہد کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے اور ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں تھی

وزیر خارجہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے  عوام سے وعدے کیے مگر وقت آنے پر منافقانہ رویہ اختیار کیا ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 6, 2021 — 9:10 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme