شہباز شریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی، فردوس عاشق اعوان

[ad_1]

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی، کسی کیس کی ضمانت، عدالت سے بری ہونے کے مترادف نہیں، ضمانت میں یہ نہیں لکھا کہ انہوں نے چوری، ڈکیتی نہیں کی ہے۔

لاہور میں رمضان بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ پہلے خاموشی پھر پی ڈی ایم سے علیحدگی اور اب ضمانت، میم اور شین لیگ خود ہی جواب دیں کہ اس کے پیچھے کیا کہانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا، مختلف مافیاز چینی کی قلت پیدا کر رہے ہیں، چینی اسٹالز پر لگے رش کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ مہنگائی لیگ کے خلاف ہے، عثمان بزدار مہنگائی کے خلاف ٹف میچ کھیل رہے ہیں۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 15, 2021 — 8:52 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme