شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی منگنی کی تصدیق کردی

[ad_1]

کیا پاکستان ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے  سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کرلی ہے؟

حال ہی میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی کی  منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔

Shahid Afridi Confirms His Daughter's Engagement With Shaheen Shah Afridi

شاہد آفریدی نے انٹرویو میں بتایا کہ عالمی شہرت یافتہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ دو سال سے میری فیملی سے رابطہ میں تھے اور شاہین شاہ آفریدی کے لیے میری بیٹی کا رشتہ مانگ رہے تھے۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ اب دونوں خاندان ، شاہین شاہ آفریدی اور میری بیٹی کی رضامندی سے یہ رشتہ طے ہو گیا ہے۔

شاہد آفریدی نے یہ  بھی بتایا کہ ابھی ان کی بیٹی نے فی الحال ایف ایس سی امتحانات مکمل کیے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ دونوں خاندان رشتہ کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme