سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پا پابندی عائد کردی – بول نیوز

[ad_1]

کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ پا پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں8 تا 16مئی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں بین الصوبائی،انٹرسٹی اور ٹورسٹ ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے 8 سے 16 مئی تک بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔

عید کی چھٹیوں کے دوران این سی او سی کی جانب سے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کے لئے وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ عید تعطیلات کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہے گی۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme