سندھ: آٹھویں جماعت تک اسکولز 10روز مزید بند رکھنے کا فیصلہ – ہم نیوز

[ad_1]

محکمہ تعلیم سندھ نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکولز 10 روز مزید بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں 21 اپریل سے 10 روز تک تمام کلاسز معطل رہیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے کل سے سخت کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولز 21 اپریل سے 10 روز کے لیے بند رہیں گے جبکہ بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا کی زیادہ شرح والی یونیورسٹیز میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ نویں سے 12ویں کے امتحابات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے بلکہ یہ امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کےمطابق ہوں گے ۔

اس اہم جلاس میں او اور اے لیول امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ ہوا جب کہ نویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات بورڈ کی نئی تاریخوں کے مطابق ہوں گے

 

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 19, 2021 — 8:47 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme