کراچی میں مٹی کا طوفان، مختلف علاقوں میں بارش

[ad_1]

کراچی میں کئی روز کی شدید گرمی کے بعد مٹی کو طوفان آگیا، مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں منگل کو بھی شدید گرمی رہی تاہم تقریباً ساڑھے چار بجے یکدم گہرے بادل چھا گئے، جس کے بعد تیز ہوائیں چلیں اور مٹی کا طوفان آگیا۔

مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی کے علاقوں گلشن معمار، احسن آباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، برنس روڈ، کورنگی، شاہ فیصل، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن، قصبہ اور دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔

تیز ہوائیں چلنے کے بعد  مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی سے ملیر، شاہ فیصل ٹاؤن، طارق بن زیاد سوسائٹی، ماڈل کالونی، گلستان جوہر، کیماڑی، اورنگی، لانڈی اور کورنگی کے کئی علاقے متاثر ہیں۔

کراچی میں عید الفطر کے روز سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری تھا، گزشتہ روز (پیر کو) درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

محکمہ موسمیات پہلے پیش گوئی کررہی تھی کہ کراچی میں بارش کا امکان نہیں تاہم اب کہا جارہا ہے کہ مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش ہوگی، تاہم آئندہ دنوں میں بارش کا امکان نہیں ہے۔




[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme