شمالی وزیرستان: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

[ad_1]

شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں 32 سالہ سپاہی عمر دراز شہید ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ہےجس نے نتیجے  میں 32 سالہ سپاہی عمر دراز شہید ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی عمر دراز کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستان مسلسل افغانستان سے پاک افغان بارڈر کے اپنی جانب مؤثر مینجمنٹ اور کنٹرول کا کہتا آ رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے افغان سر زمین پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لئے مسلسل استعمال کی جا رہی ہے جس کی پاکستان سخت مذمت کرتا ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme