ٹی 20 ورلڈکپ، بھارتی کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب – ہم نیوز

[ad_1]

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق ہنگامی اجلاس 29 مئی کو طلب کر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔

آئی سی سی کا بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ نہ ہونے کی صورت میں متبادل پلان کا عندیہ

خیال رہے کہ ‏بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بھارت میں کووڈ 19 کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں آئی سی سی کے عبوری چیف ایگیزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے کہا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلان کے مطابق بھارت میں ہو گا، ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس متبادل پلان بھی موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme