عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ ٹیبل تصویر وائرل

[ad_1]

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور کرن راؤ کی ٹیبل ٹینس کھیلنے کی تصویر سامنے آگئی۔

اپنی ازدواجی زندگی میں حال ہی میں راہیں جدا کرنے والے اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کی تصاویر سوشل میدی اپر وائرل ہو گئی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ٹیبل ٹینس کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ہی عامر خان اور کرن راؤ نے علیحدگی کا اعلان کیا اور واضح کیا تھا کہ وہ مشترکہ طور پر اپنے بیٹے کی پرورش جاری رکھیں گے۔

تاہم اب دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دونوں اپنے بیٹے کے لیے ایک چھت کے نیچے خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔

 جبکہ ٹیبل ٹینس کا کھیل بھی کھیل رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں عامر خان ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے ازان خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme