طاہر اشرفی کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے حج کے اخراجات اس سال بڑھ جائیں گے۔ – بول نیوز

[ad_1]

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے حج کے اخراجات گزشتہ سال کی نسبت اس سال بڑھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے رواں برس حج کے اخراجات میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ عازمین حج کو انتظار کرنا چاہیے کیونکہ ابھی سعودی حکومت کی جانب سے حج کے حوالے سے کوئی نمبرز نہیں آئے۔ سعودی وزارت صحت کی حتمی ہدایات آنے پر وزارت مذہبی امور تفصیلات بتائے گی اور اس کے بعد ہی حج کےاخراجات کا اعلان ہوگا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے جامعہ مسجد سیدنا محمد کی تعمیر نو کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیر سے بخشش کی ضمانت اور جنت میں گھر میں خوشخبری ہے، مسجد کی تعمیر میں ایک اینٹ لگانے والے کو بھی مسجد بنانے کا پورا ثواب ملے گا۔

حافظ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ مساجد کو آباد کرنا اور نماز کی ادائیگی دنیا و آخرت میں فلاح کی گارنٹی ہے، آج پاکستان میں مساجد بنانے اور ان کو آباد کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ہم سب کواپنی زندگی پر ریاست مدینہ کے قوانین کا نفاذ کرنا ہوگا۔ پاکستان لا الہ الااللہ کی بنیاد پر بنایا گیا ، اسی کلمے کا نظام ملک میں نافذ ہوگا۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme