ٹیکس پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ادا کرنیوالے افراد کی پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 30 جون 2021ء تک توسیع کردی۔

جمعہ کو ایف بی آر کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2021ء کے سیکشن 114 اے کے تحت اپنی پروفائل اپ ڈیٹ کرنی ہوگی۔

اس سے قبل ٹیکس دہندگان کو اپنی پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 31 مارچ 2021ء تک کی مہلت دی گئی تھی۔

رواں ماہ کے آغاز میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بتایا تھا کہ کئے گئے ہیں۔

اس میں وہ تمام افراد شامل تھے جو 8 دسمبر 2020ء کی ڈیڈ لائن تک اپنے ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کراسکے، ٹیکس حکام کو غلط معلومات فراہم کرنے والے اور اپنی آمدن چھپانے والے شامل ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ نوٹسز پر مناسب جواب اور عملدرآمد نہ ہونے پر ان لوگوں کو سزائیں دی جائیں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme