حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ملا، طاہر اشرفی – ہم نیوز

[ad_1]

چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے قوم کو ایک ہی دن متفقہ روزہ رکھنے کا تحفہ ملا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کی واضح ہدایات تھیں کہ سائنسی علوم ، شریعت اسلامیہ کے احکامات کی روشنی میں رویت ہلال کا مسئلہ حل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزارت مذہبی امور ، رویت ہلال کمیٹی ، وزارت سائنس ، نمائندہ خصوصی نے قومی اتفاق پیدا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، کل ملک بھر میں پہلا روزہ ہو گا

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام علماء و مشائخ کا وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ رمضان المبارک کی عظمتیں ، برکتیں پوری امت کو عطا فرمائے ۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 13, 2021 — 11:51 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme