71 سالہ دادی کے ویٹ لفٹر کی وجہ سوشل میڈیا پر چرچے

[ad_1]

71 سالہ دادی ویٹ لفٹر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میری ڈفی نامی دادی 250 پاؤنڈ وزن بآسانی اٹھالیتی ہیں اور پونے 200 پاؤنڈ وزن کندھے پر لے کر ڈنڈ بیٹھک لگاتی ہیں۔

 واضح رہے کہ میری ڈفی اب تک 30سے زیادہ اسٹیٹ اور ورلڈ ویٹ لفٹنگ ریکارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔

اس سے قبل80 کلوگرام وزن اٹھانے والی 7 سالہبچی ن’روری وین‘ نے سب کو حیران کر دیا تھا۔

80  کلوگرام وزن اٹھانے والی 7 سالہ مضبوط روری وین اب تک متعدد ریکارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں ہیں۔

7 سال کی ’روری وین‘ نے اپنی پانچویں سالگرہ سے ہی ویٹ لفٹنگ شروع کردی تھی۔

’روری وین‘ کی پانچویں سالگرہ کے بعد اس کے والد نے بچی کے شوق کو پورا کرنے کے لیے اس کو باقاعدہ ویٹ لفٹنگ کی ٹریننگ کروائی۔

روری ننھی سی عمر میں اتنا وزن اٹھانے کے قابل ہوگئی تھی جو عام طور پر ایک نوجوان جم میں بمشکل ہی اٹھاپاتا ہے۔

&

nbsp;

صرف 4 فٹ لمبی روری وین 7 سال کی عمر میں 80 کلوگرام ڈیڈ لفٹنگ کرسکتی ہے جب کہ 7 سالہ بچی 61 کلو گرام کے ساتھ اسکواٹ، 42 کلوگرام کیساتھ جرک اور 32کلوگرام کے ساتھ سنیچ پوزیشن کی ایکسرزائز کرسکتی ہے۔

روری وین کو امریکا کی تاریخ میں کم عمر ترین ’یوتھ نیشنل چیمپئن‘ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

 جبکہ 11 سال سے کم عمر کی کیٹیگری میں وہ بہترین ’پونڈ فار پونڈ‘ لفٹر ہیں۔

واضح رہے کہ  11 اور 13 سال سے کم عمر امریکی ویٹ لفٹر کی 30 کلو گرام کی کیٹیگری میں روری وین کو چیمپئن کا تاج پہنایا گیا تھا۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme