آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

[ad_1]

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورے کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ سول و فوجی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دفاعی تعاون ، خطے کی صورتحال اور اہم بین الاقوامی امور زیر بحث آئینگے۔

واضح رہےکہ  وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بھی طے کرلیا گیا ہے اور اب اس دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرینگے اور اس دوران مختلف امور زیرغور آئینگے۔

  وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کررہے ہیں۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme