حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹفیکشن جاری کردیا ہے۔ – بول نیوز

[ad_1]

حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹفیکشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹفیکشن جاری کردیا، نوٹیفیکشن کا عملدآرمد یکم مئی تک رہے گا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق ہفتہ اتوار صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ میڈیکل جنرل اسٹور اور ایمرجینسی سے متعلق کاروبار پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹیں سحری سے لیکر شام 6 بجے تک کھولی رہیں گی اور سرکاری غیر سرکاری و سیاسی مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ہوٹلز اور کھانے پینے کی دکانیں افطار کے بعد رات 12 بجے تک کھولیں گی۔

نوٹیفیکشن میں  مزید کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اتوار بند رہے گی جبکہ سینما گھروں اور پارکس بھی یکم مئی تک بند رہیں گے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 17, 2021 — 12:08 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme