سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، ملزمان 3کروڑ لوٹ کر فرار

[ad_1]

کراچی: جمشید روڈ میں دن دیہاڑے سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر مسلح ملزمان بلڈر کے رائیڈر سے 3 کروڑ مالیت کے بانڈز لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ چار موٹرسائیکلوں پر چھ ملزمان موجود تھے۔ بلڈر کے پاس 3 روز قبل تین کروڑ روپے کی پیمنٹ آئی، پیمنٹ پچیس ہزار روپے بانڈ کی شکل میں تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پیشہ ور ملزم لگتے ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ ریکی کرکے واردات کی گئی۔

واضح رہےکہ کراچی میں ملزمان باقاعدہ منظم انداز سے جرائم کر رہے ہیں۔ چند روز قبل کراچی سے بینک لاکرز لوٹنے والا ایک گروہ بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

 

 

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 5, 2021 — 10:51 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme