کراچی کے علاقے طارق روڈ پرنا معلوم افراد بم رکھ کر فرار

[ad_1]

کراچی کے علاقے فیروزآباد ، طارق روڈ لبرٹی چوک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل پر پرنا معلوم افراد بم رکھ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق طارق روڈ لبرٹی چوک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل کی موجودگی کے حوالے سے شہریوں نے پولیس کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس نے ممکنہ خدشات کے پیش نظر موٹرسائيکل کے اعطراف میں ناکہ بندی کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا ۔

 بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرتوڑ کوششوں کے بعد موٹرسائيکل میں نصب شدہ آٸی ای ڈی بم ڈیواٸس کو ناکارہ بنا کر ڈیٹونیٹر بلاسٹ کردیا گیا ہے۔

دہشتگردوں کی جانب سے موٹر سائیکل کو لبرٹی چوک طارق روڈ کے قریب واقع ایک ریسٹورنٹ کے باہر پارک کیا گیا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے ساتھ ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی طارق روڈ لبرٹی چوک پہنچ گئی تھی۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے مشکوک موٹر سائیکل کے اطراف سے ایک شخص کو حراست میں لے کر تفتیش کے لۓ نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق بم میگنیٹ آئی ای ڈی پر مشتمل تھا، جسے ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک کیا گیا تھا۔ بم کے ساتھ منسلک بارودی مواد کا وزن دو کلو سے زاٸد ہے ۔ جبکہ بھاری مقدار میں نٹ بولٹ بھی بم کے ساتھ نصب کۓ گۓ تھے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 13, 2021 — 2:44 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme