تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا

[ad_1]

پاکستان بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ این سی اوسی کا تعلیمی اداروں سےمتعلق اہم اجلاس 6اپریل کوطلب کیا گیا ہے ۔

انہوں نے بتا یا کہ این سی اوسی کے اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

شفقت محمود نے ٹوئٹ میں بتا یاکہ تعلیم اورصحت سےمتعلق ملک بھرکی صورتحال کاجائزہ لے کرفیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ کورونا کی تشویشناک سورتحال کے پیشِ نظر پاکستان میں11اپریل تک تعلیمی ادارے بند ہیں۔

حکومت نے 10 مارچ کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 4, 2021 — 7:16 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme