متحدہ عر ب امارات کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے پرعزم ہیں، وزیر خارجہ

[ad_1]

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، متحدہ عر ب امارات کے ساتھ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی ابو ظبی میں  اماراتی سینئر وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات ہوئی ہے۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، مختلف باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ ،بالخصوص دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے حوالے سے تبادلہ  خیال ہوا ہے۔

ملاقات کے دوران اماراتی سینئر وزیر کی جانب سے متحد ہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی گئی ہے۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  کہ  اپنی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اکتوبر  میں ہونے والی بین الاقوامی نمائش ایکسپو میں شرکت بھی کرے گا۔

متحدہ عرب امارات کے سینئر وزیر نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اپنے مکمل تعاون کا عندیہ دیا ہے۔



[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 19, 2021 — 11:33 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme