وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین جب تک حل نہیں ہوتا تب تک مشرق وسطی میں امن نہیں ہوگا۔ – بول نیوز

[ad_1]

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین جب تک حل نہیں ہوتا تب تک مشرق وسطی میں امن نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ عالم میں فلسطین کا مقدمہ لڑنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو مبارک ہو جس مقصدکیلئے وزیراعظم نےبھیجا تھا اس میں کامیاب رہا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین میں سیزفائر کا اعلان ہو گیا ہے، ‏فلسطین میں جوخون ریزی جاری تھی اس میں وقفہ آگیا ہماراپہلامقصدیہی تھافلسطین میں فوری ‏خون ریزی روکی جائے۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے 4 اجلاس ہوئے اور چاروں بےنتیجہ نکلے لیکن ‏ہماری مشترکہ کوشش پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کااجلاس ہوا، دنیاکی سب سےبڑی پارلیمنٹ ‏میں فلسطین کامقدمہ سامنےرکھا ، ہمارا مقصد تھا فوری طورپراسرائیلی حملے رک جائیں اور اب سیزفائر ‏کا اعلان ہو گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ 27 رمضان کی رات اسرائیل نےمسجداقصیٰ کاتقدس پامال کیا، مسئلہ فلسطین کاایک ‏مستقل حل تلاش کرنا ہوگا، فلسطینیوں کےحق کیلئےآواز زور پکڑتی جارہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ پہلا قدم ہے جو مثبت ہے، یہ ابتداء ہے لیکن منزل ابھی دور ہے جب تک مسئلہ فلسطین کا مستقل حل نہیں نکلا جائے گا تو مشرق وسطی میں امن نہیں ہوگا۔

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں ، عزہ میں بمباری ہوئی فلسطین کے وزیر نے طیارہ میں مجھے بتایا کہ عزہ کی چھوٹی سی پٹی میں بمب برسائے گئے۔ پہلی مرتبہ خزہ اور اسرائیل کے اندر جہاں مشترکہ آبادی بستی ہے، فلسطینی اور دیگر بستی ہیں تو اسرائیل کو دیکھنا پڑا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں پوری قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پورے ملک میں وزیر اعظم کے کہنے پہ ریلیاں نکالیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مجھےمشن نہ سونپتے تو شایدیہ ممکن نہ تھا اس کامیابی کا سہرا ‏اپنے قائدعمران خان کو دیتا ہوں، وزیراعظم عمران خان سےکل ملاقات ہو گی میرےذہن مقبوضہ ‏کشمیر کا خاکہ ہے انہیں پیش کروں گا۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme