وزیراعظم نے جس مقصد کیلئے بھیجا تھا کامیاب رہا، وزیرخارجہ

[ad_1]

Shah Mehmood

فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جس مقصد کے لیے بھیجا تھا کامیاب رہا اور اللہ کے فضل سے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں۔

نیو یارک سے اسلام آباد آمد پر وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے فلسطین کا مقدمہ لڑنے کے لیے بھیجا تھا اور پہلا مقصد یہی تھا کہ اسرائیلی حملے رک جائیں۔ اب فلسطین میں خون ریزی بند ہوچکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری مشترکہ کوشش سے جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا اور دنیا کی بڑی پارلیمنٹ میں فلسطین کامقدمہ رکھا۔ اسرائیل کی جانب سے 27رمضان کو فلسطین پر حملے شروع ہوئے تھے۔

اسرائیل، حماس میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا مستقل حل تلاش کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 21 مئی کو جنگ بندی کا غیر مشروط معاہدہ طے پا گیا تھا جس پر مقبوضہ بیت المقدس، مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ جشن منایا گیا۔ معاہدے میں مصر نے ثالث کا کردار ادا کیا۔

تاہم، اگلے ہی روز اسرائیلی فورسز نے جشن منانے والے فلسطینیوں پر مسجد اقصیٰ سے ملحقہ صحن میں شیلنگ کرنے کے علاوہ ربڑ کی گولیاں بھی فائر کیں جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔




[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme