پاکستان کی حکومت اور عوام کا سعودی عرب سے گہرا تعلق ہے، عمر ایوب – بول نیوز

[ad_1]

وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کا سعودی عرب سے گہرا تعلق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اقتصادی امور عمر ایوب سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے عمر ایوب کو وزیر اقتصادی امور بننے پر مبارکباد دی۔

سعودی سفیر نے پاکستانی حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کو سراہا جبکہ سعودی سفیر نے سعودی عرب میں ہر شعبے میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی خدمات کو بھی سراہا۔

اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے عمر ایوب سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب پاکستان کی معاشی ترقی میں جاندار کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

ملاقات میں وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے سعودی حکومت کے ترقیاتی پلان پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی اور سعودی حکومت کا پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو بھی سراہا۔

عمر ایوب نے کہا کہ دونوں ملکوں کے موجودہ سطح کے تعلقات مشترکہ مفادات اور بھائی چارے کی بنیاد پر ہیں۔

وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ سعودی حکومت گرانٹ اور قرض کے ذریعے صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں میں تعاون کررہی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme