حکومت کا رواں سال کسی کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ – بول نیوز

[ad_1]

حکومت نے رواں سال کسی کو پروموٹ نہ کرنے اور ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا جس میں رواں سال کسی کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت لئے جائیں گے، پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے۔

دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لئے جائیں گے، رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ رواں سال کسی کو بھی امتخان کے بغیر اگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme