حکومت سرکاری ہسپتالوں کو بہترین علاج گاہیں بنانے کی کوشش کررہی ہے،ڈاکٹریاسمین راشد

17

[ad_1]

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کو بہترین علاج گاہیں بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطح کا اجلاس کیا گیا ہے جس میںسیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف عثمان خالد،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،ڈی جی نرسنگ ، پروفیسرجاویدچوہدری ودیگرافسران نے شرکت کی کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس کے دوران کمیونٹی مڈوائفری سکول کی عمارت کو نرسنگ سکول میں منتقلی کیلئے اقدامات اور ڈاکٹرزکی جدیدپیشہ وارانہ تربیت کیلئے مختلف ماڈلزکا جائزہ لیا ہے، اجلاس میں سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو ڈاکٹرزکی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے مختلف ماڈلز بارے تفصیلی بریفنگ دی ہے،

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب بھرکے ڈاکٹرزکی پیشہ وارانہ صلاحتیوں میں اضافہ کیلئے جدیدتربیتی کورسزکروائے جائیں گے، حال ہی میں صوبہ بھرکے مختلف سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکو انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں جدید تربیت کروائی گئی ہے اور آئندہ ڈاکٹرزکو ایم پی ڈی ڈی جیسے مختلف اداروں سے جدیدٹریننگ کورسزکروائے جائیں گے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرزکیلئے فنانشل مینجمنٹ،ہیومن ریسارس مینجمنٹ،ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ،ریسرچ پیپرز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بارے جدید کورسز ڈیزائن کیے جارہے ہیں، ڈاکٹرز ہمارا اثاثہ ہیں، ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف نے کورونا کے چاروں ادوارکے دوران بے مثال فرائض سرانجام دئیے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صحت کے نظام میں انتظامی اصلاحات کے ذریعے حقیقی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیرکیاجاسکتا ہے، سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی ڈاکٹرزکی جدید تربیت کے حوالہ سے فوکل پرسن ہوں گے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرزکو بھی پیشہ وارانہ طورپرمضبوط دیکھناچاہتے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کو عام آدمی کیلئے بہترین علاج گاہیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ماضی کے کسی بھی حکمران نے پنجاب کی عوام کو صحت کے شعبہ میں ریلیف نہیں دیا تھا، وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب کی عوام کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.