احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے، صدر پاکستان

[ad_1]

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ *صرف چند احتیاطی تدابیر اختیار کرکے آپ اپنے پیاروں اور ہم وطنوں کی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت گورنرہاﺅس میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور ایس او پی پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے۔

دوران اجلاس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی کہ لوگ بہت زیادہ احتیاط کریں کیونکہ کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کو ایک بار پھر آپ سے تعاون درکار ہے، سب سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر براۓ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے صدر مملکت کو بریفنگ دی  اور بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے  کہا ہے کہ موجودہ وباء کی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور یہ بہت تیزی سے پھیل رہی ہےاور کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

اسد عمر نے بتایا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی طلب میں اضافے کے باعث آکسیجن کی فراہمی کی صلاحیت اب دباؤ کا شکار ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہیں، فی الحال چند مزید پابندیاں لگائی گئی ہیں امید ہے اس کے نتائج مثبت سامنے آئیں گے۔

اس دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں سے ایس او پی پر عملدرآمد اور پابندیوں کے حوالے سے مشاورت کا عمل یقینی بنایا گیا ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme