مئی میں کتنی بارشیں ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

[ad_1]

محکمہ موسمیات نے مئی کے مہینے میں بارشوں کے ممکنہ اسپیل کی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مئی میں بارش کا ایک یا دو اسپیل متوقع ہے تاہم اس دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی وسطی علاقوں میں معمول سے کم جبکہ وسطی اور مشرقی پنجاب میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ مئی کے پہلے اور آخری ہفتے کے دوران بارش کے دو اسپیل متوقع ہیں تاہم مئی کے دوسرے عشرے میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مئی کے وسط میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوو کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری چند روز میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme