صدر کیلئے پرکشش ترین شخصیت کا خطاب – ہم نیوز

[ad_1]

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو روس کا پرکشش ترین مرد قرار دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2000 افراد پر مشتمل سروے میں خواتین اور مردوں نے روسی صدر کو ملک کا پرکشش ترین مرد قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سروے میں روسی عوام سے سوال کیا گیا کہ ملک کی سب سے پرکشش شخصیت کون ہیں؟ جس کے جواب میں 18 فیصد مردوں اور 17 فیصد خواتین نے ولادی میر پیوٹن کو ووٹ دیا۔

روسی صدر پیوٹن کا جوبائیڈن کو آن لائن مناظرہ کا چیلنج

روس کے باشندوں کا ماننا ہے کہ ملک میں موجود کوئی کھلاڑی، اداکار اور سیاست دان ولادی میر پیوٹن کی پرکشش شخصیت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چھٹیوں کے دوران روسی صدر شرٹ اتارے گھڑ سواری اور مچھلی پکڑتے ہوئے دیکھے گئے۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ چھٹیوں کے دوران لوگوں سے چھپ کر کسی کونے میں نہیں بیٹھ سکتے۔ انہیں گھومنا پھرنا پسند ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 3, 2021 — 3:04 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme