این سی او سی نے شہریوں سے محفوظ سیاحت پالیسی اپنانے کی اپیل کر دی۔ – بول نیوز

[ad_1]

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر ( این سی او سی) نے شہریوں سے محفوظ سیاحت پالیسی اپنانے کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر ( این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں 24 مئی سے کھلنے والے سیاحتی مقامات پرایس اوپیزکے اطلاق کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ایس او پیز کے یقینی نفاز کے لئے حکمت عملی کا جامع نظام تیار کر لیا گیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کے حوالے سے کیٹگری سی میں مزید ممالک کو بھی شامل کر لیا گیا،سی میں شامل نئے ممالک پر پابندیوں کا اطلاق 26 مئی سے ہوگا۔

این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں بیماری کی تشخیص کےلئے سخت ایس او پیزکا اطلاق کیا جارہا ہے۔

این سی او سی کا مزید کہنا ہے کہ یو اے ای اوربحرین سے کورونا مثبت کیسزپاکستان آنے کے بعد مخصوص لیبزکے ٹیسٹ قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme