این سی او سی اجلاس، جاری اقدامات کو دو سے تین روز مزید مانیٹر کرنے کا فیصلہ

[ad_1]

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ملک بھر میں پہلے سے جاری اقدامات کو دو سے تین روز مزید مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس مین کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے۔

اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولیس کے ذریعے ایس او پیز کے نفاذ کو  یقینی بنایا جائے گا۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے سے جاری اقدامات کو دو سے تین روز مزید مانیٹر کرنے کے بعد نتائج کی روشنی میں دوبارہ اجلاس بلا کر فیصلے کیے جائیں گے۔

 خیال رہے کہ 15 فیصد سے زائد مثبت کیسز والے شہروں میں مکمل لاک ڈاون کی تجویز منظور نہ ہوسکی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 12, 2021 — 9:38 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme