قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے،شہبازشریف – بول نیوز

[ad_1]

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ارکان پارلیمان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا اور مہنگائی جیسے مسائل پر توجہ دینے میں سنجیدہ نہیں، مہنگائی کا غصہ انتظامیہ کی خاتون افسر پر نکالنا قابل مذمت ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آٹا چینی نہ لوٹا جاتا تو آج قوم کو یوں دھکے نہ کھانے پڑتے، حکمران قطار میں کھڑی ماؤں بہنوں کواس توہین سے نجات دلائیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں لوگ قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں لیکن آٹا نہیں مل رہا، رمضان میں مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام کی بددعاؤں سےخوف آتا ہے۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مزید کہا کہ بروقت ویکسین کا حصول نہ کرکے قوم کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme