موجودہ حکومت خود اندرونی خلفشار کا شکار ہے، سراج الحق – بول نیوز

[ad_1]

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خود اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل وزیر اعظم کی باڈی لینگویئج ان کی زبان کا ساتھ نہیں دے رہی۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے آج تک جتنے وعدے کئے سب سراب لگ رہے ہیں، حکومت میں آج بھی مافیاز بیٹھے ہیں جوغریب کو غریب تر کرنے میں مصروف ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور پی ڈی ایم کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں،معیشت کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ حکومت کے لئے آئینہ ہے۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ مسائل کا حل اسٹیبلشمنٹ سمیت کرپٹ سرمایہ دار سیاستدانوں کے پاس نہیں ہے،حکومت کی خارجی، معاشی، سودی، تعلیمی تمام پالیسیاں سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کا تسلسل ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملکی تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے جس کے لئے جماعت اسلامی جدو جہد کر رہی ہے، عوام ایک بار جماعت اسلامی کو ضرور خدمت کا موقع دے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 15, 2021 — 3:03 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme