افریقی ملک چاڈ کے صدر باغیوں سے لڑائی میں ہلاک

[ad_1]

افریقی ملک چاڈ میں 30 سال سے برسر اقتدار صدر باغیوں سے لڑائی کےدوران ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چاڈ کے صدر ادریس ڈیبی ساحل کاؤنٹی میں باغیوں سےفرنٹ لائن میں لڑتے ہوئےہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ ادریس ڈیبی 1990 میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدارمیں آئےتھے اور گذشتہ روز  چھٹی بارملک کے صدر منتخب ہوئےتھے۔

اس حوالے سے چاڈ کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  68 سالہ صدر باغیوں سے لڑائی کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔

صدر ڈیبی کے بیٹے 37 سالہ فور اسٹار جنرل محمد ادریس کو ملٹری کونسل کا سربراہ بنادیاگیا ہے۔

صدر ادریس ڈیبی کی ہلاکت کے بعد فوج نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے18 ماہ میں انتخابات کرانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 20, 2021 — 2:25 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme