تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس پر وزیراعظم نے مبارکباد پیش کی ہے۔ – بول نیوز

[ad_1]

تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس پر وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے دوستوں نعیم الحق اور احسن رشید کو یاد کرنا چاہتا ہوں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ لاہور میں 25 سال قبل جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی نعیم الحق، احسن اقبال اور سلونی بخاری ہمراہ تھے، افسوس کے ساتھ آج وہ تینوں ہم میں نہیں ہیں۔

یاد  رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے 25 یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے 25 برس قبل سفر کا آغاز کیا، پارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا تھا۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں حکمران ملک کا پیسا لوٹ رہے تھے، زیادہ تر حکمران اقتدار میں آکر پیسہ بناتے ہیں اور جب ملک کے حکمران کرپشن کرتے ہیں تو قوم تباہ ہوجاتی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ جب میں نے پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا اس وقت کرپشن عروج پر تھی، پی ٹی آئی کو پہلے الیکشن میں ایک سیٹ بھی نہیں ملی تھی، دوسرے الیکشن میں ایک سیٹ جیتی، ہمارے کئی لوگ ہار مان گئے لیکن میں نے کبھی ہار نہیں مانی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme