وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی۔ – بول نیوز

[ad_1]

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کورونا صورتحال، ویکسینیشن کاجائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم کو وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے ملکی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کورکمیٹی کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے آفیشل اکاؤنٹ سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہونے والے متنازع ٹویٹ کا جائز بھی لیا گیا۔

کور کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی اہم فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق خیبرپختون خوا اور پنجاب میں رواں سال بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن میں وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب اور کے پی کے کو انتخابات کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات بھی جاری کیں۔

اجلاس میں اراکین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ایک ایسا ادارہ ہے جس پر سوال اٹھتے رہے ہیں، ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت جاتی ہے تو جائے مگر کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، این آر او نہ دینے کی پالیسی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹ سکتا، احتساب کا سلسلہ بلاتفریق جاری رہے گا، اگر کسی کو حکومت گرانے کا شوق ہے تو اسے پورا کرلے مگر حکومت کسی پریشر گروپ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہماری پوری سیاسی جدوجہد ہی قانون کی حکمرانی کے لیے تھی، ہم انصاف پر یقین رکھتے ہیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہم کسی کی بلیک میلنگ میں آکر اپنے احتساب کے منشور سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ اقتدار بچانے کی خاطر کسی کو این آر او دیں گے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme