وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں بڑی ردوبدل کردی

[ad_1]

وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ماہر معاشیات شوکت ترین کو نیا وزیر خزانہ بنایا گیا ہے اور انہیں ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو وزیر توانائی بنا دیا گیا جبکہ  شبلی فراز کی وزارت بھی تبدیل کردی گئی ہے اور ان سے وزارت اطلاعات واپس لے کر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری سے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت لے کر انہیں وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا ہے  جبکہ عمر ایوب کو وزیر اقتصادی امور بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خسرو بختیار کو صنعت و پیداوار کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 16, 2021 — 9:33 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme