پشاور، وزیراعظم آج مزدوروں کیلئے بنائے فلیٹس کا افتتاح کرینگے

[ad_1]

پشاور میں مزدوروں کیلئے 2056 فلیٹس تیار کرلئے گئے ہیں جس کا وزیراعظم عمران خان آج افتتاح کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خٓن آج ایک  روزہ دورے پر پشاور جائنگے جہاں وہ مزدوروں کیلئے بنائے گئے 2056  فلیٹس کا افتتاح کرینگے۔

تیار کیے جانے والے فلیٹس میں تمام بنیادی سہولیات چار دیواری، مسجد، سڑکیں، اسکول، ٹیوب ویلز، پارکس، پانی کی فراہمی، پانچ اوورہیڈ ٹینک، نکاسی آب کا سسٹم، بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی دی گئی ہے۔

حکومت فلیٹ پر 3 لاکھ سبسڈی دے رہی ہے جبکہ آسان اقساط پر مزدوروں کو فلیٹس مہیا کئے جارہے ہیں اور 5 ارب 93 کروڑ روپے اس منصوبے کی لاگت ہیں۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme