وزیراعظم کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے

[ad_1]

وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

وزیر اعظم دورہ بلوچستان کے لئے بلوچستان پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ عمران خان ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کا  افتتاح کریں گے جبکہ  ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ، زیارت موڑ، اور کچ ہرنائی سنجاوی روڈ کا افتتاح بھی کریں گے۔

ذرائع  کے مطابق وفاقی وزراء بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، افتتاحی تقاریب کوئٹہ میں ہوں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں چیکس بھی تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ بلوچستان، گورنرز ، متعلقہ حکام اور کوئٹہ میں اتحادی جماعت کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme