وزیراعظم کا پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

[ad_1]

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پروگرام “کوئی بھوکا نہ سوئے” کا دائرہ کار وسیع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام جڑواں شہروں کے بعد وزیراعظم عمران خان ماہ رمضان سے قبل مزید تین شہروں میں پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

پشاور، لاہور اور فیصل آباد میں بھی “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کا افتتاح اگلے ہفتے ہوگا، تینوں شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کے تحت پروگرام شروع ہوگا۔

اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر گاڑیوں کے ذریعے گرم گھانا مختلف مقامات تک پہنچایا جائے گا جس کے ذریعے مستحق، محنت کش ،مزدور اور وسائل نہ رکھنے والے افراد مفت کھانے سے مستفید ہوں گے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 3, 2021 — 11:43 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme