سندھ حکومت نے صوبے میں آکسیجن جنریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا

[ad_1]

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کے سات ٹیچنگ اسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سول اسپتال کراچی، لیاقت میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال حیدرآباد اور لیاری میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کراچی میں بھی آکسیجن پلانٹ لگائے جائیں گے۔

اسکے علاوہ خیرپور میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال، چانڈکا میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال اور نواب شاہ میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال بھی منصوبے میں شامل ہیں۔

سول اسپتال میں بھی آکسیجن جنریشن پلانٹ لگایا جائے گا، اسپتال میں لگائے جانے والے آکسیجن جنریشن پلانٹ سے اسپتال کی ضرورت پوری ہوسکے گی۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن جنریشن پلانٹس اگلے چار ماہ میں لگا دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سول اسپتال سکھر میں روزانہ چار ہزار مریضوں سے زیادہ کی او پی ڈی موجود ہے جبکہ کورونا آئیسولیشن وارڈ بھی ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme