نوجوان طبقہ مستقبل کے بارے میں مایوس ہو رہا ہے۔ سراج الحق

[ad_1]

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ مستقبل کے بارے میں مایوس ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی مجموعی معاشی صورت تشویش کن ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ پچاس فیصد آبادی انتہائی مخدوش حالات زندگی سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوئے ہیں مگر صورت حال پہلے بھی بہتر نہ تھی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورمیں بے روزگاری کی شرح اوپر گئی ہے،لاکھوں نوجوان ڈگریاں اٹھائے نوکریوں کی تلاش گھوم رہے ہیں۔

سراج الحق  نے یہ بھی کہا کہ زراعت اور صنعت کی بہتری کے لئے پالیسیاں تشکیل نہیں دی گئیں ہیں۔

سراج الحق  کا کہنا تھا کہ کسان، مزدور اور تاجر حالات کی وجہ سے پریشان ہیں ،پاکستانیوں کا بال بال قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔

سراج الحق  نے مزید کہا کہ  قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ،اسلامی انقلاب کے لئے راہ ہموار کرنا ہوں گی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme