آج لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

[ad_1]

کورونا وائرس کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر لاہور میں آج  مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ آج لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہینگی۔

کمشنرلاہورنے مزید کہا کہ صرف میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز، بیکریاں اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہینگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

واضح رہےکہ محکمہ اوقاف پنجاب نے اعتکاف پربھی پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیاہے۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا وباء کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme