اس حکومت نے ہماری زرعی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے، شیری رحمان

[ad_1]

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اس حکومت نے ہماری زرعی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گندم اور چینی کی درآمد کے بعد حکومت نے زکات الفطر منصوبے کے تحت سعودی عرب سے 440 ٹن چاول بیگ حاصل کیے ہیں۔

شیری رحمان نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے خوراک کی درآمد اور امداد پر کیوں انحصار کر رہے ہیں؟

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہم زراعت میں آج کہاں کھڑے ہیں؟


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme