وزیراعظم سے ترک صدر طیب ارد گان کا ٹیلیفونک رابطہ

[ad_1]

وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردگان  نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں  نے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مضبوط کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے ماہ صیام کی مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے افغان تنازعے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان امریکہ طالبان مزاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم نے انٹرا افغان مزاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انٹرا افغان مزاکرات افغان قیادت کے لیے بہترین موقع ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ انٹرا افغان مزاکرات سے افغان تنازعے کا سیاسی تصفیہ ممکن ہے۔

گفتگو کے دوران افغانستان سے امریکی فوجی کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور اسٹرٹیجک پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی شراکت داری جاری رہے گی۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 15, 2021 — 7:07 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme