منشا پاشا  کی گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

[ad_1]

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منشا پاشا کا گانے کا ٹیلنٹ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ منشا پاشا نے انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر گانا گا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی سُریلی آواز میں ماضی کا مقبول گانا گایا اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر  فالو کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے‘ گانا گایا۔

اداکارہ منشا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرا پسندیدہ گانا ہے جو میں اپنے مداحوں کیلئے کنگنا رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ مداحوں کی جانب سے دیے جانے والے پیار اور سپورٹ کی شکرگزار رہیں گی۔

واضح رہے کہ منشا پاشا نے حال ہی میں سماجی کارکن جبران ناصر نے نکاح کیا تھا۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme