زید علی کی بیٹےکے کان میں اذان دینےکی ویڈیو وائرل

39

[ad_1]

 

کامیڈین زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 زید علی کی آج ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اپنے بیٹے کے کان میں آواز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زید علی اسپتال میں موجود ہیں اور اُنہوں نے اپنے ننھے بیٹے کو گود میں لے کر اس کے کانوں میں پہلی آزان دی جبکہ ویڈیو میں ان کے بیٹے کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا۔

واضح رہے کہ زید علی اور یمنیٰ کے ہاں رواں ماہ 18 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی۔