ویڈیو: سرکس کےدوران دوہاتھی آپس میں لڑپڑے

روس کے شہر قازان میں دو ہاتھی سرکس کے دوران آپس میں لڑ پڑے، دونوں ہاتھی سرکس رنگ کے باہر تماشائیوں پر کود پڑے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھیوں کو قابو کرنے والے کوچز ہاتھیوں کو قابو کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم وہ انہیں روکنے میں ناکام ہیں۔
سرکس رنگ میں موجود ایک ہاتھی نے دوسرے کو زمین پر پٹخ دیا اور وہ رنگ سے باہر تماشائیوں کی کرسیوں ‌کے قریب جالگا، جس کے باعث تماشائیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔
دوسری جانب روسی میڈیا کے مطابق سرکس میں دو ہاتھیوں 48 سالہ جینی اور 46 سالہ ماگڈا کے درمیان مقابلہ تھا۔ دونوں سنہ 1998ء سے بیلا روسی کوچ سیرگی گولیفیٹچ کی نگرانی میں سرکس میں کرتب دکھا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme