وسیم اکرم کی پُرانی تصویرنےشنیراکوحیران کردیا

لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو وسیم کی ایک پرانی تصویر نے خاصی حیرت سے دوچارکیا کہ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ایک سوال کرڈالا۔
شنیرا کا سوال سننے سے پہلے ان کی ٹویٹ کا پس منظر جان لیجئے۔
دراصل بھارتی پریزینٹراورکمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے ہولی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی پسندیدہ یادگار قراردیا تھا۔
کیپشن میں گوتم نے بتایا کہ یہ تصویر وسیم اکرم سے ان کی پہلی ملاقات کے موقع پرلی گئی تھی، جب بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں پُول میں ہولی کھیل رہی تھیں ۔
گوتم بھیمانی کی اس ٹویٹ کو وسیم اکرم نے بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے انہیں ہولی کی مبارکباد دی اور بتایا کہ یہ تصویر 1987میں دورہ بھارت ک
ے دوران لی گئی تھی۔

وسیم اکرم کی یہ تصویرشنیراکی نظرسے بھی گزری جس پرانہوں نے اس حلیے پرحیران ہوتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا ” آج صبح ٹوئٹر چیک کیا تو جو پہلی چیز نظرآئی وہ میرے شوہر کی انڈرویئر پہنے ہوئے ایک تصویر تھی، کیا یہ نارمل ہے؟ ”۔
اگلی ٹویٹ میں شنیرا نے ہنستے ہوئے لکھا ” جو بات عام نہیں وہ یہ ہے کہ مجھے انڈرویئرمیں اپنے شوہر کی تصویر کا سب سے آخر میں علم ہوا”۔
شنیرا کے فالوورز میں سے بیشترنے اس ٹویٹ سے خاصا محظوظ ہوتے ہوئے تبصروں میں قہقہوں والے ایموجیز شیئرکیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme