فلم ’رادھے‘ کو دیکھنا بھاری پڑ سکتا ہے؟

[ad_1]

بھارت کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنی 13مئی کو ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ سے متعلق پیغام جاری کر دیا ہے۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ انٹرنیٹ پر کچھ ویب سائٹس فلم ’رادھے‘ غیرقانونی طور پر دکھا رہی ہیں جو کہ جرم ہے۔

سلمان خان کی’رادھے‘دیکھنے والوں کو نصیحت یا وارننگ؟

اداکار نے ٹوئٹ پر جاری کیے جانے والے پیغام میں کہا کہ سائبر سیل ان تمام غیرقانونی سائٹس کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔

اس حوالے سے سلمان خان کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی سمجھنےکی کوشش کریں۔

انہوں نے مداحوں سے کہا کہ آپ لوگ برائے مہربانی اس کام میں شامل نہ ہوں ورنہ سائبر سیل آپ کے خلاف بھی کارروائی کرے گا اور سائبر سیل کی کارروائی سے آپ کو بہت مشکلات ہوسکتی ہیں۔

فلم ’رادھے‘ ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد انٹرنیٹ پر ’فری ڈاؤن لوڈ‘ کے لئے دستیاب دیکھی گئی۔

اس سے قبل سلمان خان نے فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں سے فلم کو جائز طریقے یا صحیح پلیٹ فارمز پر دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے اداکار سلمان خان نے کہا تھا کہ ایک فلم بنانے میں کئی لوگ بہت محنت کرتے ہیں۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme